June 13, 2017

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے  عمرہ ویزہ سٹمپنگ اچانک بند کردی
 زائرین رل گئے، ایڈوانس ٹکٹنگ کی مد میں زائرین اور ایجنٹوں کو کروڑوں روپے نقصان کاخدشہ ، حکومت پاکستان سے معاملہ فوری طورپر سعودی حکام کیساتھ اٹھانے کا مطالبہ
کراچی میں احتجاج رنگ لے آیا ،سعودی قونصلیٹ کی جانب سے عمرہ ویزہ سٹمپنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری
 اسلا م آباد(اے این این)کراچی میں قونصلیٹ کے برعکس اسلام آباد سعودی سفارت خانے میں تاحال عمرہ ویزہ سٹمپنگ شروع نہ ہو سکی ،سٹمپنگ کا عمل اچانک تاحکم ثانی غیر معینہ مدت کیلئے تعطل کا شکار ہونے  اور  اس سلسلے میں سفارت خانے کی طرف سے کوئی واضح اعلان نہ کیے جانے کے باعث50ہزار سے زائد عمرہ زائرین متاثر ،ایڈوانس ٹکٹنگ کی مد میں زائرین اور ایجنٹوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کاخدشہ ، حکومت پاکستان سے معاملہ فوری طورپر سعودی حکام کیساتھ اٹھانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے نے جمعہ کے روز اچانک عمرہ ویزوں کی سٹمپنگ تاحکم ثانی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی ہے۔  اس سلسلے میں عمرہ زائرین کے پاسپورٹ سعودی سفارت خانے لے جانے والے ڈراپ بکسزکوہدایت کی گئی کہ وہ کوئی پاسپورٹ ایمبیسی نہ بھیجیں جبکہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران بھی  پاسپورٹوں کی وصولی کے حوالے سے کوئی  عندیہ نہیں دیاگیا جس کے باعث  نہ صرف عمرہ  زائرین شدیدتشویش میں مبتلا ہیں بلکہ عمرہ کے خواہش مندوں اور عمرہ آپریٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں۔عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ رمضان گزرجانے کے باوجود ان کے ویزے تاحال ایمبیسی کی جانب سے نہیں لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جانب سے بک کرائی ایڈوانس ٹکٹیں ضائع ہورہی ہے اور کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے ۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت پاکستان ، وزیراعظم ، وزیر مذہبی امور ، وزارت خارجہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ عمرہ زائرین کے پاسپورٹوں پر سٹمپنگ کا عمل بحال ہو سکے۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید احتجاج کے بعد سعودی قونصلیٹ نے جمعرات سے ویزاسٹمپنگ کا کام شروع کردیا  اورقونصلیٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس کے باعث وہاں اب صورتحال معمول پر آ گئی ہے  لیکن اسلام آباد سفارت خانے نے ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور مسلسل رابطے کے باوجود کوئی موثر جواب نہیں دیا جارہاہے اس وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،  اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے  پچاس ہزار سے زائد افراد عمرہ  پرروانگی کے منتظر ہیں۔ یہ امربھی قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے سعودی حکام کی جانب سے ویزا اسٹیکر کی کمی کا جواز پیش کیا جاتا رہا   تاہم  اسلام آباد سفاتخانے میں ویزا اسٹیکر کے پہنچ جانے کے باوجود صورتحال نارمل نہیں ہوسکی ، عمرہ آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اگر سعودی سفارتخانے نے ویزہ اسٹمپنگ نہیں کرنی تو سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ ویزوں کا مسلسل اجرا کیوں کیا جارہا ہے ۔ سعودی عمرہ کمپنیاں پاکستان کی عمرہ کمپنیوں سے عمرہ ویزوں کے اجرا سے کروڑوں ریال وصول کرچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی عمرہ کمپنیوں نے سعودیہ کی جانب سے عمرہ ویزوں کے اجرا کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہزاروں افراد کیلئے ہوٹل کی بکنگ کرکے کروڑوں ریال کی الگ ادائیگی کررکھی ہے۔

You Might Also Like

0 comments

Like us on Facebook